راولپنڈی :سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مزید تین دہشتگردوں کو مار گرایا۔ ان میں دو انتہائی مطلوب دہشتگرد بھی شامل ہیں۔ دہشتگرد پنجگور سمیت بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات میں ملوث تھے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلا ع پر بلگتر اور کیچ میں آپریشن کرتے ہوئے دہشتگردوں کے پناہ گاہ کا محاصرہ کیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں چھپے ہوئے تینوں دہشتگرد مارے گئے۔
ہلاک دہشت گردوں میں کمانڈر سمیر عرف بہار ، کمانڈرالطاف عرف لالک اور پھلان بلوچ شامل ہیں، دہشت گرد ہوشاب اور پنجگور میں سکیورٹی فورسز پرحالیہ حملوں سمیت بلوچستان بھر میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے، دہشتگرد وں کے ٹھکانے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے ۔
Comments are closed.