سیکورٹی فورسز کا آواران میں آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ و گولہ باردود برآمد

پاک فوج نے امن دشمنوں پر زمین تنگ کر دی، سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع آواران میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کے دوران 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع بلوچستان کے ضلع آواران میں آپریشن کیا، اس دوران گولہ بارود سمیت اسلحے کا بڑا ذخیرہ اور مواصلاتی آلات برآمد کیے گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے مطابق آپریشن میں دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے اور انتظامی کیمپس تباہ کردیے گئے ہیں جب کہ کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

Comments are closed.