راولپنڈی :سیکورٹی فورسز نےدہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر تیراہ میں آپریشن کرتے ہوئے تین دہشت گرد وں کو ہلاک کر دیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل سمیت جوان بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ سکیورٹی فورسز نے لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر کی قیادت میں سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے تبادلے میں شہداء میں 43 سالہ لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر، 31 سالہ نائیک خوشدل خان، 27 سالہ نائیک رفیق خان اور 33 سالہ لانس نائیک عبدالقادر جام شہادت نوش کر گئے ۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ طور پر موجود کسی بھی دہشت گرد کے خاتمے کے لئے کلئیرنس آپریشن کیاجا رہاہے ۔ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے پُرعزم ہیں اور بہادر جوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
Comments are closed.