سیکورٹی فورسز کا بلوچستان میں بڑا آپریشن، انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بلوچستان میں دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بناتے انتہائی مطلوب امن دشمن ہلاک کر دیا۔

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں کارروائی کی،آپریشن کے دوران  دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بڑی مقدار میں اسلحہ وگولا بارود بھی برآمد ہوا۔

ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوا جب کہ آپریشن میں دہشت گردوں کا انتہائی مطلوب سرغنہ مارا گیا، ہلاک دہشت گرد شہریوں کے قتل اور سیکیورٹی فورسز پرحملوں میں ملوث تھا۔

Comments are closed.