سیکورٹی فورسز کاخاران میں آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک، ایف سی جوان شہید

سیکورٹی فورسز کی جانب سے بلوچستان کے ضلع خاران میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا جس میں دو دہشت گرد ہلاک، بھارتی اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا، امن دشمنوں سے لڑتے ہوئے ایف سی کا ایک جوان جام شہادت نوش کر گیا۔

پاکستان کی سیکورٹی فورسز دشمن قوتوں کے عزائم ناکام بنانے، مادر وطن کے تحفظ اور بلوچستان میں قربانیوں سے قائم امن و استحکام کی حفاظت کے لئے پرعزم ہیں، مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ معلومات کی بنیاد پر بلوچستان کے ضلع خاران کے علاقے ہلمرگ میں آپریشن کیا۔

 آپریشن کے دوران  دہشتگردی کی کئی کارروائیوں میں ملوث دو دہشت گرد مارے گئے، جب کہ بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا،  آئی ایس پی آر کے مطابق امن دشمنوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی بلوچستان کے سپاہی فداالرحمان مادر وطن پر قربان ہو گیا، شہید سپاہی فداالرحمان کا تعلق مستوج چترال سے ہے۔

Comments are closed.