اسلام آباد: سال 2023، سکیورٹی فورسز نے ملک کے طول و عرض میں کامیاب آپریشنز کرتے ہوئے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بھرپور کامیابیاں حاصل کیں۔ ساڑھے اٹھارہ ہزار سے زائد آپریشنز میں 566 دہشتگردوں کو ہلاک جبکہ 5161 کو گرفتار کیاگیاہے۔ پاک فوج کے 260 سے زائد افسران اور جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔
اعداد و شما رکے مطابق سکیورٹی اداروں نے بلوچستان میں 15063 انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کرتے ہوئے 109 دہشتگردوں کوجبکہ خیبر پختونخوا میں 1942 آپریشنز کے دوران 447 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا ۔پنجاب میں 190، گلگت بلتستان میں 14 اور سندھ میں 1987 آپریشنز میں 10 دہشتگردوں کو ٹھکانے لگایاگیا۔دہشتگرد حملوں اور مادر وطن کے تحفظ کے دوران پاک فوج کے 260 سے زائد افسران اور جوانوں سمیت 1 ہزار سے زائد افراد نے جام شہادت نوش کیا۔
بلوچ نیشنل آرمی کے اہم ترین کمانڈرز گلزار امام شمبے اور سرفراز بنگلزئی نےقومی دھارے میں شمولیت اختیار کی ۔مسلح افواج پُرعزم ہیں کہ قوم کے تعاون سے پاک سرزمین سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی ۔
Comments are closed.