اسلام آباد:سینیٹ انتخابات 2021،الیکشن کمیشن نے امیدواروں کی تفصیلات جاری کر دیں۔سینیٹ کی 48 نشستوں پر 170 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ۔الیکشن کمیشن آج امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کرے گا ،،کل سے اسکروٹنی کا عمل شروع ہوگا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب کی 11 نشستوں پر29 امیدوار سامنے آئے۔سندھ کی 11 نشستوں پر 39 امیدواروں نے خیبر پختونخواہ کی 12 نشستوں پر 51 اوربلوچستان کی 12 نشستوں پر41 امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ۔سلام آباد کی دو نشستوں پر 10 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔
پنجاب سے جنرل نشستوں کے لیے 21، ٹیکنوکریٹس اور علماء کے لیے 3 ،خواتین کی نشستوں پر 5 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے۔سندھ میں جنرل نشستوں کے لیے 19 ،ٹیکنوکریٹس 11 اور خواتین کی نشستوں کے لیے 9 کاغذات جمع ہوئے۔خیبرپختونخواہ میں جنرل نشستوں کے لیے 22،ٹیکنوکریٹس اور علماء کے لیے 11 ،خواتین کے لیے 13 اور اقلیتی نشست کے لیے 5 امیداوار میدان میں آئے ۔
بلوچستان میں جنرل نشستوں پر 19،ٹیکنوکریٹس پر 8 ،خواتین نشستوں کے لیے 9 اور اقلیتی نشست کے لیے 5 کاغذات جمع ہوئے۔اسلام آباد سے جنرل نشست کے لیے 6 اور خواتین کی نشست کے لیے 4 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ۔
Comments are closed.