اسلام آباد:شو آف ہینڈ کے ذریعے سینیٹ انتخابات کرانےکے لیے وفاقی حکومت نے قومی اسمبلی میں آئینی ترمیم کا بل پیش کردیا۔
اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں حکومت نے سینیٹ انتخابات سے متعلق آئینی ترمیم پیش کی ۔ ۔ اس موقع پر اپوزیشن نے شور شرابا کیا اور اراکین نشستوں پر کھڑے ہوگئے۔
بل میں سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کروانے، دہری شہریت کے حامل شہریوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کی ترامیم شامل ہیں۔ وفاقی وزیر قانون ڈاکٹر فروغ نسیم نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں سینٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے ہو، آئین پڑھ لیا کریں آئین میں ترمیم لانا کیا غیر آئینی ہے۔ اپوزیشن نے شور کرتے ہوئے آوازیں لگائیں کہ حلالہ نہیں ہونے دیں گے۔
قومی اسمبلی اجلاس کے 25 نکاتی ایجنڈے میں پیپلزپارٹی کی بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر تحریک التوا، مسلم ن لیگ کی جانب سے کاٹن کی فصل کم ہونے سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس بھی شامل ہیں۔
Comments are closed.