صدر مملکت ڈاکٹر عارف علویٰ کی منظوری کے بعد سینیٹ الیکشن شو آف ہینڈز کے ذریعے کرانے کے لئے ریفرنس سپریم کورٹ میں دائر کر دیاگیاہے۔ ریفرنس میں سینیٹ کے الیکشن اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کے معاملے پر سپریم کورٹ سے رائے مانگی گئی ہے۔
صدر پاکستان نے ڈاکٹر عارف علویٰ نے وزیر اعظم کی تجویز پر آئین کے آرٹیکل 186 کے تحت ریفرنس سپریم کورٹ بھجوانے کی منظوری دی ۔ریفرنس میں آئین میں ترمیم کیے بغیر الیکشن ایکٹ 2017ء کی سیکشن 122 چھ میں ترمیم پر سپریم کورٹ کی رائے مانگی گئی ہے۔
ریفرنس میں کہاگیاہے کہ سینٹ الیکشن میں خفیہ بیلٹنگ سے ارکان کی خرید و فروخت میں کالا دھن استعمال ہوتا ہے جس سے سینٹ الیکشن کی شفافیت پر سوال اٹھتے ہیں ۔ سینٹ کا الیکشن اوپن بیلٹ کے تحت ہونے سے انتخابی عمل میں شفافیت آئے گی، اہم آئینی نکتے پرسپریم کورٹ اپنی رائے دے۔ وفاقی کابینہ نے 15 دسمبر کو سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ کے معاملے پر سپریم کورٹ سے رائےلینے کی منظوری دی تھی۔
Comments are closed.