سینیٹ الیکشن ویڈیو اسکینڈل، یوسف رضا ‏گیلانی اورعلی حیدر گیلانی سے جواب طلب

  اسلام آباد: درخواست گزار ملیکہ بخاری نے نااہلی کیس میں یوسف رضا گیلانی کوطلب کرنے کی استدعا کی جس پر الیکشن کمیشن نے پیپلزپارٹی رہنما کوجواب جمع کروانے کی ہدایت کردی۔ پی ٹی آئی رہنما نے موقف اپنایا کہ پیپلزپارٹی رہنماوں کی عدم ‏موجودگی میں کیس آگے نہیں بڑھ سکتا، جو ویڈیوز تھی ہم دے چکے، مزید ‏شواہد نہیں، یوسف رضا گیلانی اور علی حیدر گیلانی نے آج تک ویڈیوز کو غلط قرار ‏نہیں دیا۔

علی حیدرگیلانی کے وکیل کے اعتراض پرالیکشن کمیشن نے کہا کہ پہلے طلبی کی ‏درخواست پرجواب دیں پھر دائرہ اختیار پر بات کریں گے۔ الیکشن کمیشن نے یوسف رضا ‏گیلانی اور علی حیدر گیلانی سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 15 نومبر تک ملتوی ‏کردی۔

 دوسری جانب الیکشن کمیشن نے تلوارکے انتخابی نشان اورپیپلزپارٹی کے نام کیلئے غنوی بھٹو کی ‏درخواست پر پیپلزپارٹی اورپیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینزسے جواب طلب کرلیا۔

Comments are closed.