سینیٹ انتخابات میں اسلام آباد سے ٹیکنوکریٹ کی نشست پرن لیگ کے امیدوار اسحاق ڈار جبکہ جنرل نشست پرپیپلزپارٹی کے رانا محمودالحسن کامیاب ہو گئے ۔
سینیٹ انتخابات ، وفاقی دارالحکومت کا معرکہ نون لیگ اور پیپلزپارٹی کے نام ، ٹیکنوکریٹ کی نشست پرن لیگ اسحاق ڈار222 ووٹ لیکر کامیاب جبکہ جنرل نشست پرپیپلزپارٹی کے رانا محمودالحسن 224 ووٹ لے کرسینیٹربن گئے ۔
اسحاق ڈار کے مدمقابل راجا انصرمحمود نے 81 ووٹ حاصل کیے،مجموعی طورپر 310 اراکین قومی اسمبلی نے ووٹ ڈالا جن میں سے7 ووٹ مسترد ہوئے ۔ جنرل نشست پر رانا محمودالحسن کے مدمقابل فرزند علی شاہ کو 79 ووٹ ملے، جنرل نشت کے لیے بھی 310 ووٹ کاسٹ ہوئے جن میں سے 7مسترد قرار دئیے گئے ۔
Comments are closed.