گیلانی یا سنجرانی ۔۔۔ چئیرمین کے انتخاب کے لیے سینیٹ اجلاس آج ہوگا

  اسلام آباد:سینیٹ کا اجلاس آج ہوگا،10 نکاتی ایجنڈا جاری  کر دیاگیاہے ۔چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کا انتخاب  خفیہ رائے شماری سے ہوگا۔ اس سے قبل نومنتخب سینیٹرزکی حلف برداری ہوگی۔

ایوان بالا ‏کا اجلاس 10 بجے ہوگا، انتخاب سے قبل چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نو منتخب 48 سینیٹرز سے حلف لیں گے جس کےبعد اجلاس ملتوی کردیا جائے گا۔ امیدوارکاغذات ‏نامزدگی ‏جمع کروائیں گے اور پھر نماز جمع کے بعد چیئرمین سینیٹ اورڈپٹی چیئرمین کا انتخاب کیا جائے گا۔ اپوزیشن کی جانب سے چئیرمین کے لیے یوسف رضا گیلانی جبکہ ڈپٹی چئیرمین کے لیے غفور حیدری کا نام تجویز کیاگیاہے جبکہ حکومتی اتحاد نے چئیرمین کے لیے صادق سنجرانی اور ڈپٹی چئیرمین کے لیے مرزا محمد آفریدی کو امیدوار نامزد کیاگیاہے ۔ صدرمملکت نے چیئرمین سینیٹ کےانتخاب کے لیے سینیٹر سید مظفر حسین شاہکوپریزائیڈنگ افسرمقررکر دیاہے ۔ ‏
امیدواروں میں سادہ اکثریت لینے والا چیئرمین سینیٹ منتخب ہوجائے گا، تاہم ووٹ ‏برابرہونے کی صورت میں الیکشن دوبارہ ہو گا۔ پریذائیڈنگ افسرنومنتخب چیئرمین ‏سینیٹ سے ‏حلف لے کراجلاس کی صدارت حوالے کردیں گے۔ چیئرمین سینیٹ، ڈپٹی ‏چیئرمین سینیٹ کاانتخاب کروائیں گے، ڈپٹی چیئرمین کی حلف برداری کے بعد حکومت ‏اوراپوزیشن سینیٹ میں قائد ایوان اورقائد حزب اختلاف نامزد کریں گے۔ اب سینیٹ میں 104 کے بجائے سینیٹ اراکین کی تعداد 100 ہوگی ۔ فاٹا کے خیبر پختونخواہ میں انضمام کے بعد 4 نشستیں ختم کر دی گئی ہیں۔

Comments are closed.