سینیٹ میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ بل پر ہنگامی آرائی،رضاربانی  نےایجنڈے کی کاپی پھاڑ دی

اسلام آباد:آفیشل سیکریٹ ایکٹ بل سینیٹ میں پیش کرنے پر شدید ہنگامی آرائی ہوئی جس کے بعد بل کمیٹی کو بھیج دیاگیا۔قومی اسمبلی سے آج بارہ بلز منظور ہوئے جن میں سے صرف دو ایجنڈے پر تھے ، ان بلوں میں پیمرا تھارٹی ترمیمی بل 2023 اور پریس کونسل آف پاکستان ترمیمی بل بھی شامل تھے ۔ سینیٹ ہنگامہ آرائی کے بعد آفیشل سیکرٹ ایکٹ بل اور عمرہ انضباط بل 2023 متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کو بھجوا دئیے گئے ۔ا

 سینیٹ نے نیشنل کمیشن برائے انسانی ترقی ترمیمی بل 2023,پاکستان سول ایوی ایشن بل 2023 اور پاکستان ائیر سیفٹی انویسٹی گیشن بل 2023 منظور کر لیے ۔

دوسری جانب گزشتہ چار روز میں قومی اسمبلی سے 54بلز منظور ہوئے اورتیرہ نکاتی ایجنڈا 42 نکاتی ہو گیا۔ سپلمنٹری ایجنڈے پر اراکین پارلیمنٹ نے سخت احتجاج کیا۔سینیٹ میں 20 بل پیش ہوئے جن میں سے 16منظور ہو گئے۔ قومی اسمبلی سے ایسے بلز بھی منظور ہوئے جو ا یجنڈے میں موجود ہی نہیں تھے ،حکومت کے آخری ایام میں ہونے والی قانون ساز ی میں نجی یونیورسٹیوں کے قیام کے 35 بلز بھی شامل تھے ۔

Comments are closed.