پاکستان میں مقیم غیر ملکیوں کا انخلاء،31 اکتوبر کی تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی

 اسلام آباد:نگران وفاقی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کی تاریخ میں کوئی توسیع نہیں ہو گی ، یکم نومبر کے بعد پاکستان میں سفر پاسپورٹ پر ہو گا ،اگر مغربی ممالک بغیر دستاویز سفر کی اجازت نہیں دیتے تو ہم کیوں دیں ۔

سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس چیئرمین محسن عزیز کی زیر صدارت ہوا، نگران وزیر داخلہ نے کمیٹی کو بتایاکہ غیر ملکیوں کے انخلا ءسے متعلق تمام فیصلے ملکی مفاد اور اراکین پارلیمنٹ کی مشاورت سے کیے جائیں گے، انخلاء کی تاریخ میں توسیع کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیاگیا۔ یکم نومبر کے بعد پاکستان میں سفر پاسپورٹ پر ہو گا ،اگر مغربی ممالک بغیر دستاویز سفر کی اجازت نہیں دیتے تو ہم کیوں دیں ۔

کریمنل لاء بل سے متعلق تجاویز بھی پیش کر دی گئی ہیں جن میں کہا گیاہے کہ ریپ مقدمات سے پہلے متاثرہ افراد کا طبی معائنہ ہونا چا ہیے ، ڈی این اے رپورٹ تاخیر کے ثبوت ختم ہو جاتے ہیں۔ اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ قانون میں لکھ دیا ہے کہ گریڈ 19 کا افسر سیمپل لے گا۔

Comments are closed.