پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر ایوب آفریدی سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ان کا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ آفس کو موصول ہوگیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹر ایوب آفریدی کی چھوڑی ہوئی نشست پر مشیر خزانہ شوکت ترین کو خیبرپختونخوا سے سینیٹر منتخب کروایا جائے گا۔ ایوب آفریدی کو وزیراعظم کا مشیر برائے سفیران بنائے جانے کا امکان ہے۔
حکومت نے اپریل 2021 میں شوکت ترین کو وفاقی وزیرخزانہ بنایا تھا۔ چند روز قبل ہی شوکت ترین کی بطور وزیر خزانہ کی چھ ماہ کی مدت ختم ہوئی تھی جس کے بعد انہیں مشیر خزانہ بنا دیا گیا تھا۔ آئین کے مطابق کوئی غیر منتخب زیادہ سے زیادہ چھ ماہ وفاقی وزیر رہ سکتا ہے ، اس دوران اس کا رکن قومی اسمبلی یا پھر سینیٹر بننا ضروری ہے۔
Comments are closed.