سینیٹ الیکشن ، 103 کے ایوان سے 52 سینٹرز ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔نون لیگ کے 17، پیپلزپارٹی کے 8 اور تحریک انصاف کے 7 بھی شامل ہوں گے ۔
نون لیگ کے ریٹائرڈہونےو الے اہم سینیٹرز میں اپوزیشن لیڈر راجا ظفر الحق ، مشاہد اللہ خان ، پرویز رشید، آغا شہباز درانی ،عائشہ رضا فاروق،چوہدری تنویر خان ،اسداشرف ،نون لیگ کے غوث محمد نیازی ،کلثوم پروین ،لیفٹیننٹ جنرل صلاح الدین ترمزی،لیفٹیننٹ جنرل عبدالقیوم ،جاوید عباسی ،نجمہ حمید ،پروفیسر ساجد میر ،راحیلہ مگسی ،سلیم ضیا ء اورسرداریعقوب ناصر بھی ریٹائرڈ ہو جائیں گے ۔
پیپلزپارٹی کے ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا،شیری رحمان ،سسی پلیجو ، رحمان ملک ،فاروق ایچ نائیک ،اسلام الدین شیخ ،گیان چند،میر یوسف بادینی اور امیرجماعت اسلامی سراج الحق بھی ریٹائر ہو جائیں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز ،محسن عزیز اور نعمان وزیر بھی سینیٹ کا حصہ نہیں رہیں گے ۔جے یو آئی ف کے عبدالغفور حیدری اور مولانا عطا الرحمان بھی چھ سال کی مدت پوری ہونے پر ایوان بالا کو الوداع کہہ دیں گے ۔ ایم کیو ایم کے ریٹائرڈ ہونے والے سینیٹرز میں خوش بخت شجاعت ،میاں عتیق شیخ ،بیرسٹر محمد علی سیف ،نگہت مرزا ب شامل ہیں ۔
یوں مجموعی طور پر ن لیگ کے30 میں سے 17،پیپلزپارٹی کے 21 میں سے 8 ،پی ٹی آئی کے 14 میں سے 7، ایم کیو ایم کے 5 میں سے 4 جبکہ جے یو آئی ف کے 4 میں سے 2 سینیٹر مارچ 2021 میں ریٹائر ہوں گے۔جماعت اسلامی کے 2 میں سے 1 ،بی اے پی کے 9 میں سے تین سینیٹرز بھی ریٹائرڈ ہو جائیں گے جبکہ بی این پی مینگل اور اے این پی کا ایک ایک سینیٹر ریٹائرڈ ہونے کے بعد نمائندگی ختم ہو جائے گی۔نیشنل پارٹی اورپختونخوا ملی عوامی پارٹی کے بھی 4، 4 میں سے 2،2 سینیٹرز ریٹائرڈ ہوجائیں گے ۔آزاد 7 سینیٹرز میں سے بھی 4 سینیٹرز ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔
Comments are closed.