وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امریکی انخلا کے بعد افغانستان میں کشیدگی بڑھی تو پاکستان متاثر ہوگا، ہم افغان مہاجرین کا مزید بوجھ نہیں اٹھا سکتے۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان (ن) لیگ کے دورحکومت میں گرے لسٹ میں گیا تھا، تاہم موجودہ حکومت نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ایکشن پلان پر تیزی سے عمل کیا۔ اس کے 27 میں سے 26 اہداف پر عملدرآمد ہو چکا ہے، اب پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں۔
افغانستان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امریکی افواج کے انخلا کا فیصلہ ہو چکا ہے۔ تاہم وہاں بڑھتی کشیدگی تشویش کا باعث ہے، صورت حال خرب ہوئی تو اس سے پاکستان متاثر ہوگا، 30 لاکھ مہاجرین پاکستان میں ہیں، مزید بوجھ نہیں اٹھا سکتے۔
Comments are closed.