اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے لیے نئی مشکل ، وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو گرفتا رکرلیا گیا۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق شاہ محمود قریشی کو ایف آئی اے نے گرفتار کرکے ایف آئی اے ہیڈکوارٹر زمنتقل کیاہے ۔
شاہ محمود قریشی کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے کچھ دیر بعد ہی انکی رہائش گاہ سے گرفتا رکیاگیا ۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق شاہ محمود قریشی کو وفاقی پولیس نے نہیں ایف آئی اے نے گرفتار کیا ہے۔ شاہ محمود قریشی کو اتوارکو مقامی عدالت میں ڈیوٹی جج احتشام عالم کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ایف آئی اے حکام شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کر یں گے ۔
دوسر ی جانب ایف آئی اے میں سائفر و آڈیو لیکس پر انکوائری جاری ہے جس میں شاہ محمود قریشی دو مرتبہ پیش ہوکر اپنا بیان ریکارڈکروا چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی کے خلاف چارج آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت فریم کیا جائے گا۔ ایف آئی حکام کے مطابق مزید تحقیقات کےلیے شاہ محمود قریشی کی گرفتاری ناگزیر تھی،شاہ محمود قریشی کو تحقیقات کے حوالے سے باقاعدہ نوٹس بھیجا گیا تھا لیکن انہوں نے اپنے دفاع میں بیان کے علاوہ کوئی ثبوت پیش نہیں کیا۔
Comments are closed.