ریاست مدینہ بنانے کےدعویداروں نےعوام کامدینہ جانامشکل بنادیا، شہباز شریف

اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے حج پیکج میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھانے کا اعلان کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ ریاست مدینہ بنانے کی دعویدارحکومت نے عوام کا مکہ مدینہ جانا مشکل بنادیا۔

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف نے حکومت کےحج پیکج میں اضافے کی شدیدمذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے حجاج کو دینی فریضہ کی ادائیگی میں مشکلات سے دوچار کردیا۔ پی ٹی آئی پہلی کابینہ ہے جس نےحج پرکسی قسم کی کوئی سبسڈی نہیں دی۔

شہبازشریف نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ریاست مدینہ کے دعویدارحکومت نے عوام کا مکہ اور مدینہ جانا مشکل بنادیا ہے، ہماری حکومت نے 2018ءتک حج پیکجز کو مہنگا ہونے سے روکے رکھا تھا ۔ن لیگ نے اپنے دور میں حج کے سب سے بہترین انتظامات کئے۔ اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن حج پیکجز میں اضافے کا معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھائے گی اور حکومت سے جواب طلب کرے گی۔

Comments are closed.