اسلام آباد: صدر مسلم لیگ نون اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی انتخابی اصلاحات کے معاملے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کرلیا۔جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قائد حزب اختلاف کی اے پی سی بلانے کے اقدام کی حمایت کردی۔
شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری کو ٹیلیفون کیا اور اس حوالے مشاورت کی ۔ شہباز شریف نے کہاکہ حکومت کا متنازعہ انتخابی اصلاحات بل پر کل جماعتی کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اپوزیشن اس پر تفصیلی غور کے بعد اپنا مشترکہ لائحہ عمل طے کر سکے۔ اے پی سی میں اپوزیشن سے تعلق رکھنے والی تمام سیاسی جماعتوں کو مدعو کیاجائے گا جبکہ انتخابات کی نگرانی اور اس عمل کو جانچنے والی مختلف تنظیموں اور اداروں کو بھی دعوت دی جائے گی۔ سنجیدہ اور منتخب جمہوری جماعتوں کی انتخابی اصلاحات پر مشاورت اور قومی حکومت عملی ناگزیرہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ ہم آپ کے اس اقدام کی مکمل حمایت کرتے ہیں ، آپ کی تجویز بروقت اور مناسب ہے، چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ اے پی سی شفاف، غیر جانبدارانہ اور آزادانہ انتخابات کے انعقاد پر قومی اتفاق رائے پیدا کرنے میں اہم موقع بن سکتی ہے۔
Comments are closed.