راولپنڈی میں شہید ہونے والے انسپکٹر میاں عمران عباس کو آر می قبرستان ریس کورس گراونڈ میں سپرد خا ک کر دیا گیا۔ اس سے قبل ان کی نماز جنازہ پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں ادا کی گئی ۔
نماز جنازہ میں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد، ضلعی افسران ، ججز اوروکلاء سمیت شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اورشہید پولیس افسر کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔
ایس ایچ او ریس کورس عمران عباس گزشتہ روز بچوں کے ہمراہ ذاتی گاڑی میں جارہے تھے کہ کچہری چوک میں نامعلوم مسلح ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی، گولی انسپکٹر عمران عباس کی گردن میں لگی جوجان لیوا ثابت ہوئی ۔ شہید انسپکٹر نے سوگواران میں بیوہ ، دو بیٹے اور ایک بیٹی چھوڑی ہے۔ پولیس نےدہشتگردی کی دفعات کے تحت نامعلوم ملزمان کے خلاف تھانہ سول لائنز میں مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیاہے ۔
میاں عمران عباس کے والد سب انسپکٹر میاں محمد عباس بھی 1990 میں راولپنڈی میں ہی ڈاکو ں کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوگئے تھے، اُس وقت شہید عمران عباس کی عمر صرف 10 سال تھی ۔ انسپکٹر عمران عباس شہید کا شمارپولیس کے انتہائی دلیر اور فرض شناش آفیسرز میں ہوتا تھا اور مختلف تھانوں میں تعیناتی کے دوران انہوں نے اعلی ٰ کارکردگی پر 92 انعامات وصول کیے ۔
Comments are closed.