پاکستان نے شاہین تھری بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے ۔ میزائل 2750 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ٹیکنیکل پیرامیٹرز جانچنے کے لیے کیے گئے تجربے میں میزائل نے بحیرہ عرب میں اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ زمین سے زمین پر مار کرنے والا شاہین تھری بیلسٹک میزائل 2750 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے میزائل تجربہ دیکھا جبکہ ڈی جی ایس پی ڈی ،کمانڈر آرمی اسٹرٹیجک فورس کمانڈ اور چیئرمین نیسکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ صدر مملکت ،وزیر اعظم ،تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اورانجنئیرزکومبارکباد دی ہے ۔
Comments are closed.