مراد سعید سے ہمدردی،شفقت محمود نصاب سے صفحہ 273 نکال دیں،شاہدخاقان عباسی

 اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو چھپنے کی جگہ نہیں مل رہی، انکے جلسوں میں لوگ آنے کو تیار نہیں، مراد سعید معاملہ پارلیمنٹ میں لاتے مگر پارلیمنٹ ہی غیر فعال ہے،مراد سعید پارلیمنٹ کے بجائے ایف آئی اے کے پاس چلے گئے۔

 اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ دنیا کے کسی ملک میں ایسا نہیں ہوتا کہ ایک ہی دن میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 فیصد اضافہ ہو جائے۔ وزیروں اور مشیروں کی فوج مہنگائی پر بات ہی نہیں کرتی ۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج لوگ میاں نواز شریف لو یاد کرتے ہیں جنھوں نے کبھی کسی گالی نہیں دی۔۔ وزیر تعلیم شفقت محمود سے کہوں گا نصاب سے صفحہ 273 نکال دیں، مراد سعید سے ہمدردی ہے۔۔ تحریک عدم اعتماد کے سوال پر سابق وزیر اعظم کاکہنا تھاکہ تحریک عدم اعتماد ضرور کامیاب ہوگی۔

Comments are closed.