وزیر اعظم نے مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبرکا استعفیٰ منظورکرلیا 

 اسلام آباد: معاون خصوصی احتساب اور مشیر داخلہ شہزاد اکبر نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے، انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو بھجوایاجوانہوں نے منظورکرلیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مشیر داخلہ شہزاد اکبر نے اپنے استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پوری امید ہے کہ پی ٹی آئی کے منشور کے مطابق احتساب کا عمل وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں جاری رہے گا، میں پارٹی سے وابستہ رہوں گا اور وکلاء برادری کے ممبر کی حیثیت سے اپنا حصہ ڈالتا رہوں گا۔

  دوسری جانب ذرائع کے مطابق شہزاد اکبر کے استعفے کی وجہ وزیراعظم کی ناراضگی بنی۔ کچھ روز قبل وزیراعظم نے شہزاد اکبر سے عدالتوں میں مقدمات کی تفصیلات مانگیں لیکن شہزاد اکبر نے و زیر اعظم کونامکمل تفصیلات فراہم کیں جبکہ وزیراعظم کو دی گئی بریفنگ، دستاویزات اور مقدمات کی ٹائم لائن میں بھی واضح فرق تھا۔ دو روز پہلے وزیراعظم نے شہزاد اکبر پر ناراضگی کا اظہا رکیا جس کے بعد وزیراعظم آفس کی جانب سے آج شہزاد اکبرسے مستعفی ٰ ہونے کا کہا گیا جس پرانہوں نے استعفی پیش کردیا۔

Comments are closed.