فیفا ورلڈ کپ 2010ء کا مشہور زمانہ آفیشل ٹریک گانے والی کولمبین گلوکارہ شکیرا نے اپنے مداحوں کو خوش خبری سنائی ہے۔ گلوکارہ شکیرا نے اپنی نئی میوزک ویڈیو ’ڈونٹ ویٹ اپ‘ریلیز کر دی جس کا اِن کے مداحوں کو کافی عرصے سے بے تابی سے انتظار تھا۔
شکیرا نے ٹوئٹر پر اپنی میوزک ویڈیو کا یوٹیوب لنک شیئر کرتے ہوئے یہ خوشخبری سنائی ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’ڈونٹ ویٹ اپ کی شوٹنگ کیلئے پوری رات ڈانس اور سرفنگ کرنے میں بہت مزہ آیا! ان سب کا شکریہ جنہوں نے اس ویڈیو کو بنانے کے لیے بہت محنت کی۔
گلوکارہ نے مزید لکھا کہ ’مجھے امید ہے کہ آپ لوگ اسے دیکھ کر بھی اتنا ہی لطف اندوز ہوں گے جتنا ہم اسے بناتے ہوئے محظوظ ہوئے!‘۔عالمی شہرت یافتہ کولمبیئن گلوکارہ کی اس نئی میوزک ویڈیو کو یوٹیوب پر اب تک 14 لاکھ 77 ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔
Comments are closed.