وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے نواز شریف کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا

 وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہاہے کہ 16 جنوری 2021 کو سابق وزیر اعظم نواز شریف کا پاسپورٹ منسوخ کردیں گے ۔ یہ سب چور اپنی چوری بچانے کےلیے اکٹھے ہوئے ہیں،سارے لوگ بے نقاب ہوں گے۔ پیپلزپارٹی سینیٹ انتخابات میں حصہ لے گی تو ضمنی الیکشنز میں بھی لے گی۔

سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید نے کہاکہ سی ڈی اے کے تمام کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کا اعلان کرتا ہوں، دہشت گردی کے خطرات لاحق ہیں جس سے نمٹنے کے لیے ایگل اسکواڈ اسلام آباد میں تعینات کررہے ہیں، اسلام آباد میں تمام ناکےختم کرکے صرف تین رہنے دیں گے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ یکم جنوری سے تمام ملکوں کے ویزے آن لائن ہوں گے جن میں چین اور افغانستان بھی شامل ہیں۔

Comments are closed.