وزیر داخلہ سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، نواز شریف کی واپسی، مجرمان کی حوالگی پرتبادلہ خیال

  اسلام آباد:وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے ملاقات کی ہے ۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور مجرمان کی حوالگی سے متعلق معاہدوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کورونا کی وجہ سےبرطانیہ جانے والے پاکستانیوں کو ریڈ لسٹ میں ڈالنے پر وزیرد اخلہ نے پاکستان کی تشویش سے آگاہ کیا۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی ملاقا  میں سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی پاکستان واپسی پر بھی بات چیت  ہوئی ۔دونوں رہنماوں کامجرموں کی حوالگی اور وطن واپسی کے معاہدوں کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق  کیاہے ۔

اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر نے کہاکہ ایف اےٹی ایف روڑمیپ پر پاکستان کی کارکردگی شاندارہے اور برطانیہ پاکستان کی مکمل حمایت کریگا۔ وزیر داخلہ شیخ رشید نے بتایاکہ پاکستان روڑمیپ کےمطابق 27 میں سے 24 نکات پر مکمل عمل کر چکا ہے ۔ کورونا وباء کے حوالے سے وزیر داخلہ نے کہاکہ ریڈ لسٹ میں ڈالناپاکستانیو ں کیساتھ امتیازی سلوک ہے۔ برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں میں اضطراب پایا جاتا ہے۔

برطانوی ہائی کمشنر نے کہاکہ پاکستان کو ریڈ لسٹ میں ڈالنے کا معاملہ امتیازی نہیں ،پاکستان سے برطانیہ جانے والے مسافروں کی تعداد سب سے زیادہ ہے اور مسافروں میں کورونا مثبت کی شرح بھی خطرناک حد تک ہے۔ مثبت کیسز کی شرح زیادہ ہونے پر پاکستان کو ریڈ لسٹ میں ڈالا گیا۔

Comments are closed.