حکومتی و اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹیز اجلاس کے بعد وفاقی وزیر شبلی فراز اور معاون خصوصی شہباز گل کو جھاڑ پلا دی،اورکہا کہ اجلاس کی تفصیلات بتانا وزیراطلاعات کا کام ہے، معاون خصوصی کا نہیں۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی واتحادی پارلیمانی پارٹیز کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، اجلاس کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے معاون خصوصی شہباز گل کو جھاڑ پلاتے ہوئے صحافیوں کو بریفنگ دینے سے منع کردیا۔
وفاقی وزیر شبلی فراز نے شہباز گل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ یہاں کیا کر رہے ہیں، جس پر شہباز گل نے کہا کہ وہ اجلاس کی تفصیلات صحافیوں کو بتا رہے ہیں، سینیٹر شبلی فراز نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کام آپ کا نہیں میرا ہے، آپ ایسا نہ کریں۔
شبلی فراز کی جانب سے برہمی کا اظہار کرنے پر معاون خصوصی وضاحتیں پیش کرتے رہے، تاہم وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے شہباز گل کو کہا کہ اگر انہوں نے میڈیا پر کچھ کہنا ہے تو آجائیں میرے ساتھ مل کر پریس کانفرنس کر لیں۔
Comments are closed.