کارکن ناراض تھے اس لئے بلدیاتی انتخابات میں ہارگئے،شبلی فراز

وفاقی وزیرشبلی فرازنے کہاہے کہ پی ٹی آئی کے بہت سے کارکن ہمارے ناراض تھے اس لئے ہم بلدیاتی انتخابات میں ہار گئے۔

خیبرپختون خوا کے بلدیاتی انتخابات میں اپنی جماعت کی شکست کو تسلیم کرتے ہوئے کہاکہ الیکشن میں پی ٹی آئی کا مقابلہ پی ٹی آئی سے تھا، ہمارے بہت سے کارکنان پارٹی قیادت سے ناراض تھے اس لئے ہم ہار گئے۔ تمام صورتحال کے باوجود بھی ہم تحریک انصاف سیٹیں نکال رہی ہے، اور ابھی بہت سے پولنگ اسٹیشنز کے نتائج آنا باقی ہے، ہماری ہارکی ایک وجہ مہنگائی بھی ہے، لیکن یہ ایک عالمی مسئلہ ہے۔

 شبلی فراز نے کہاکہ پارٹی میں کہاں کمزوری ہوئی ہم اس کا جائزہ لیں گے، جمعیت علمائے اسلام نے بلدیاتی انتخابات میں صرف چند نشستوں پر کامیابی حاصل کی، لیکن یہ پہلا مرحلہ تھا، ہمیں آگے کے لئے بہت سی تیاری کرنی ہے۔

خود پر حملے کے حوالے سے شبلی فراز کا کہنا تھا کہ کل مجھ پر بھی حملہ ہوا، اللہ نے محفوظ رکھا، کل کے انتخابات کے دوران کچھ اور بھی افسوسناک واقعات ہوئے جو کہ نہیں ہونے چاہیے تھے۔ شوکت ترین کی سینیٹ میں کامیابی صوبے کے لئے بہتر ہے۔

Comments are closed.