اسلام آباد: وفاقی وزیرانسانی حقوق شیریں مزاری کے بیٹی ایمان مزاری کے حکومت پر وار،ماں کا بھی لحاظ نہ کیا، سب کو سیدھا نشانے پررکھ لیا۔
سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئیٹر پیغام میں ایمان مزاری نے کہاکہ ،،اگر ملک کو جادو ٹونے سے ہی چلانا تھا تو پھر اس قوم کا پیسہ اتنی بڑی کابینہ پر کیوں ضائع ھو رہا ہے۔ ملک کا مذاق جادو ٹونے سے اڑایا جا رہا ہے اور آپ چاہتے ہیں کے جادو کرنے والوں پر بات بھی نا ہو۔۔۔ ایسا تو ہر گز نہیں ھو گا۔
بیٹی کا ٹویٹ دیکھتے ہی وفاقی وزیر شیریں مزاری آگ بگولہ ہو گئیں اور بیٹی کوجواب میں کھری کھری سنا دیں، ٹویٹر پر ہی بیٹی ایمان مزاری کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ
،،میں شرمندہ ہوں کہ تم اس حد تک گر گئی ہو اور ذاتی حملے کر رہی ہو، تم ایک وکیل بھی ہو اس لیے تمھیں پتا ہونا چاہیے کہ بغیر کسی ثبوت کے الزام لگانا ہتک عزت ہے، تمام تنقید ناکام ہونے کے بعدذاتی حملے کرنا شرم ناک ترین عمل ہے،،
Comments are closed.