توہین عدالت کیس ،عمران خان کوشوکاز نوٹس جاری

 اسلام آباد: توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر عمران خان کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا۔ پولیس نے عدالت عالیہ کے نوٹس کی بنی گالا میں عمران خان کی رہائش گاہ پر تعمیل کروادی۔ چیئرمین تحریک انصاف کی تقریر زیرسماعت مقدمے میں جج کو دھمکیاں دے کر مرضی کا فیصلہ لینے کی کوشش قرار دے دیا گیا۔

ایڈیشنل رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے شوکاز نوٹس میں عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے ،کہ آپ نے خاتون جج کے بارے میں توہین اوردھمکی آمیز تقریرکی ، آپ نےتقریراس وقت کی جب کیس اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیرسماعت تھا، آپ نے تقریر سے دباو ڈال کرمن پسند فیصلہ لینے کی کوشش کی ۔

شوکاز کے مطابق عمران خان نے خاتون جج کو دھمکی دے کرکریمنل اور جوڈیشل توہین کی ،عمران خان 31 اگست کو پیش ہوکر بتائیں کیوں نا ں آپ کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کی جائے۔ اسلام آباد کا فل کورٹ بینچ آئندہ 31 اگست کو عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کرے گا۔ ۔

Comments are closed.