بازی پلٹ گئی،چودھری برادران اپوزیشن کا ساتھ دینے کے لئے شرائط سے دستبردار

 اسلام آباد:چودھری شجاعت حسین کی گزشتہ روزمولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق تبدیلی ہوتی  سیاسی صورتحال کودیکھ کر اب چودھری شجاعت حسین اپوزیشن کو منانے کے لئے میدان میں آگئے ہیں  اور چودھری برادران اپوزیشن کا ساتھ دینے کے لئے اپنی شرائط سے بھی دستبردار ہوگئے ہیں۔

ذرائع کا دعوی ٰ ہے کہ چودھری شجاعت نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میں اپوزیشن کی جانب پرانی پیشکش پر ہی تعاون کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔ چوہدری شجا عت نے مولانا فضل الرحمان سے کہاکہ آپ جن شرائط پر پرویز الہیٰ کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانا چاہتے تھے، بنادیں، ہم تیار ہیں۔ ذرائع کے مطابق مولانا نے چوہدری شجاعت کو جواب دیاکہ آپ نے بہت دیر کردی،آپ نے بروقت فیصلہ نہیں کیا، تو ہم نے دوسرے آپشنز پر کام کام کرلیاہے ۔ مولانا فضل الر حمان نے شکوہ کیاکہ آپ نے شہباز شریف کی دعوت قبول کرنے کے بعد اچانک انکار کرکے بھی اچھا نہیں کیا۔آپ ہمارے لئے محترم ہیں، آپ آئے ہیں، تو میں ن لیگ کی قیادت سے بات کروں گا۔ذرائع کاکہناہے کہ ملاقات کے بعد مولانا نے شہباز شریف سے ملاقات میں چوہدری شجاعت کی درخواست ان کے سامنے رکھی جس پر شہباز شریف نے نواز شریف اور پارٹی سے مشاورت کے لئے وقت مانگ لیا۔

 واضح رہے کہ چودھری شجاعت آج شام 5 بجے سابق صدر آصف علی زرداری سے بھی ملاقات کرکہ تعاون کی پیشکش کریں گے۔ اس سے قبل اپوزیشن نے چوہدری برادران کی سخت شرائط کے باعث ق لیگ سے مذاکرات ختم کردیئے تھے۔چودھری برادران کی جانب شہباز شریف کی دعوت قبول کرنے سے انکار پر بھی متحدہ اپوزیشن ق لیگی قیادت سے خفاء ہے جبکہ چودھری برادران کے اس رویے کی وجہ سے آصف زرداری نے بلاول بھٹو کو بھی گجرات میں چودھری برادران کے ناشتے پر جانے سے روک دیا تھا۔

Comments are closed.