کراچی: احتساب عدالت نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو یکم مارچ تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا ہے۔
قومی احتساب بیورو نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو کراچی کی احتساب عدالت میں پیش کیا، نیب پراسیکیوٹر نے موقف اختیار کیا کہ آغا سراج پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے، معاملہ انکوائری اسٹیج پرہے اس لیے تفتیش کے لیے آغا سراج درانی کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔
فریقین کے دلائل سننے کے بعد احتساب عدالت نے آغا سراج درانی کو 8 روز کے لیے نیب کی تحویل میں دے دیا۔
Comments are closed.