اسلام آباد: وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں مظاہروں سے متعلق ٹویٹ پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افغان صدر اشرف غنی کے ٹویٹ کو مسترد کرتے ہیں۔
وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ افغان صدر کے ایسے غیرذمہ دارانہ بیانات کھلی مداخلت ہیں، افغان قیادت کو اپنے عوام کےسنجیدہ مسائل پر توجہ دینےکی ضرورت ہے۔
افغان صدر اشرف غنی نے خیبرپختونخوا اوربلوچستان میں حکومت مخالف مظاہرے کرنے والوں پر مبینہ تشدد پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔
Comments are closed.