کرم ایجنسی میں سرچ آپریشن کے دوران پاک فوج کے دو جوان جام شہادت نوش کر گئے ، پاک فوج کی جوابی فائرنگ سے تین دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کرم ایجنسی کے علاقے زیوا میں سرچ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ، فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے کیپٹن باسط اور سپاہی حضرت بلال جام شہادت نوش کر گئے۔
پچیس سالہ شہید کیپٹن باسط کا تعلق ہری پور جبکہ بائیس سالہ شہید سپاہی حضرت بلال کا تعلق اورکزئی ایجنسی سے ہے ۔ علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرانے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
Comments are closed.