گوادر میں سیکیورٹی فورسز پر دہشتگردوں کا حملہ،پاک فوج کے 14 جوان شہید  

  گوادر:ملک  دشمن عناصر کی بلوچستان کا امن تباہ کرنے کی سازش ، دہشتگردوں نے گوادر میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کیاہے ، فائرنگ سے پاک فوج کے چودہ جوان جام شہادت نوش کر گئے ۔ 

 آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے پسنی سے اورماڑہ جانے والے  سیکیورٹی فورسز کے قافلے کو گھات لگاکر نشانہ بنایا ۔ افسوسناک واقعے میں پاک فوج کے 14 جوان جام شہادت نوش کر گئے ، علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے ، ترجمان پاک فوج کاکہنا ہے کہ حملے میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں  لایاجائے گا، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں، قیام امن کیلئے سیکیورٹی فورسز کی لازوال قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دی جائیں گی ۔

 

 

 

 

Comments are closed.