عالمی ادارے نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ “منفی بی” کردی

کراچی: عالمی ریٹنگ کا ادارہ “ایس اینڈ پی” مالیاتی خسارہ کم کرنے کے حکومتی اقدامات سے ناخوش ہے۔ پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو “بی” سے”منفی بی” کر دیاگیا۔

عالمی ریٹنگ کے ادارے ایس اینڈ پی نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کم کردی، ایس اینڈ پی کے مطابق موجودہ حکومت نے مالیاتی خسارہ کم کرنے کے ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے، بیرونی ادائیگیوں کا دباو بہت زیادہ ہے، جس سے معاشی ترقی کی رفتار 3 اعشاریہ 6 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

عالمی ریٹنگ کے ادارے کا کہنا ہے کہ پاکستان کے آئی ایم ایف سے مذاکرات تاخیر کا شکار ہیں، برقت مذاکرات سے پاکستان کے زرمبادلہ کو مدد کے ساتھ ساتھ معاشی اصلاحات کے عمل کو تقویت ملتی۔

  ایس این پی نے موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو “بی” سے ” منفی بی” کردیا ہے ۔۔۔

Comments are closed.