میڈرڈ:سپین میں مزید ایک ہزار 833 افراد کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں جس کے بعد وباء سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد تین لاکھ 59 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
سپین کی وزرات صحت کے تازہ ترین اعداو شمار کے مطابق اسپین میں کوروناوائرس کے تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد پیر کے روز 3 لاکھ 59 ہزار 82 ہوگئی ہے،پچھلے 24گھنٹوں کے دوران 1833نئے مریض سامنے آئے جبکہ دو دنوں میں 3000 کیسز سامنے آئے ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سپین میں گزشتہ 7 دنوں کے دوران کوروناوائرس 54 افراد ہلاک ہوئے، نئی اموات کے بعد ملک میں کورونا وباء کے باعث ہونے والی اموات کی مجموعی28 ہزار 617 تک پہنچ گئی ہے۔
سپین میں حکومت نے کوروناوائرس کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر متعدد پابندیوں کا اعلان بھی کررکھاہے۔ گزشتہ دنوں حکومت نے عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی پرپابندی کا اعلان کیا ہے۔ کاتالونیا میں حکومت نے عوامی جگہوں پر شراب نوشی پر بھی پابندی لگا رکھی ہے۔
Comments are closed.