اسٹیٹ بینک کا نئے کرنسی نوٹ جاری کرنے کا فیصلہ

 اسٹیٹ بینک نے تمام مالیت کے نئے کرنسی نوٹ لانے کا اصولی فیصلہ کرلیا ۔ مانیٹری پالیسی اجلاس کے بعد گورنراسٹیٹ بینک نے بتایا کہ نئے نوٹوں کو عالمی سیکیورٹی فیچرز کے ساتھ چھاپا جائے گا ۔ نوٹ کا رنگ، سیریل نمبر، ڈیزائن کو بھی ہائی سیکیورٹی فیچرز کے ساتھ متعارف کرایا جائے گا۔

جمیل احمد نے کہا کہ تمام نئے نوٹوں کے ڈیزائن کا فریم ورک شروع ہوچکا ہے۔  ڈیزائنرز و ٹیکنالوجی ماہرین کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں۔ امید ہے مارچ تک کام مکمل ہوگا۔

واضح رہے کہ مارکیٹ میں 1 ہزار، 5 ہزار کے جعلی نوٹ زیر گردش ہیں ۔ شہریوں اور مالیاتی اداروں کو بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں بھی اسٹیٹ بینک حکام 5 ہزار کے جعلی نوٹ کی شناخت نہیں کرسکے تھے۔

Comments are closed.