یوٹیلٹی اسٹورزکارپوریشن کا شوگر ملز سے چینی نہ خریدنے کا فیصلہ

یوٹیلٹی اسٹورزکارپوریشن نے  فیصلہ کیا ہے کہ شوگر ملز کی بجائے درآمدی چینی خریدی جائے گی ۔ مقامی شوگر ملز  کی چینی درآمدی  چینی کی نسبت15 روپے کلو مہنگی ہے۔

  یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے  مطابق  اب یوٹیلٹی  اسٹورزدرآمدی  چینی  82 روپے  کلو  خرید کر 68 روپے میں فروخت کریں  گے۔ یوٹیلیٹی اسٹورز کو مقامی چینی 97 روپے میں  مل رہی ہے جس کی وجہ سے  درآمدی  چینی  پر انحصار کیا جائے گا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن شوگر ملوں کی کسی قسم کی بلیک میلنگ میں نہیں آئے  گی ۔ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے مقامی شوگر ملوں کی چینی مہنگی  ہونے پر 35 ہزار میٹرک ٹن کا ٹینڈر منسوخ کردیا تھا

یوٹیلیٹی اسٹورز  پر چین  وافر مقدار میں دستیاب ہونے  کی وجہ سے  2 کلو  چینی خریدنے کے لیے  دیگرخریداری کی شرط بھی ختم  کر دی گئی ہے۔  یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی دستیاب تو ہے تاہم  شہری  معیار سے مطمئن  نہیں۔  کہتے ہیں  چینی باریک ہے اورمٹھاس بھی نہیں۔

Comments are closed.