اسلام آباد: حکومت نے چینی کی قیمت 140 روپے فی کلو تک پہنچنے کا اعتراف کرلیا۔ کم آمدن والے افراد کے لیے مہنگائی کی شرح 16.43فیصد تک پہنچ گئی۔ مجموعی طور پر 28 اشیاء خور و نوش مزید مہنگی ہوئیں۔ ٹماٹر کی قیمت پوچھ کر ہی شہریوں کے چہرے لال ،مجموعی طور پر 28 اشیاء خور و نوش مزید مہنگی ہوگئیں۔
سرکاری اعداد و شمار ے کے مطابق کراچی،پشاور،کوئٹہ، خضدار،حیدرآباد اورلاڑکانہ میں چینی کی قیمت 140 روپے کلو ،سکھر میں 135 روپے جبکہ فیصل آباد اور بنوں میں 130 روپے فروخت ہو رہی ہے ۔ اسلام آباد میں چینی کی قیمت 100روپے فی کلو جبکہ لاہور،راولپنڈی، سرگودھا اور سیالکوٹ میں چینی 90 روپے کلو میں دستیاب ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر 20 روپے مہنگے ہوکر قیمت 124 روپے فی کلو تک جا پہنچی جبکہ گھی کی فی کلو قیمت 10 روپے 21 پیسے اضافے کیساتھ 367 روپے کلوہوگئی ۔ انڈے 3 روپے 60 پیسے فی درجن مہنگے ہوکر 179 روپے اور آٹے کا 20 کلو کا تھیلا4 روپے 71 پیسے اضافے کیساتھ 1203 میں دستیاب ہے ۔ بیف بھی 5 روپے کلو مزید مہنگا ہوگیا۔ حالیہ ہفتے میں 3 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ 20 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
Comments are closed.