کراچی : سڈنی ٹیسٹ ،پاکستان کی بیٹنگ لائن ایک مرتبہ پھر ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔ دوسری اننگز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 68 رنز بنالیے۔ قومی ٹیم کو کینگروز پر 81 رنز کی برتری حاصل ہے۔
ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز آسٹریلیاء نے پہلی اننگز کا آغاز 2 وکٹوں کے نقصان پر 116 رنز سے کیا۔ مارنس لبوشین اور اسٹیو اسمتھ ٹیم کے اسکور میں 71 رنز کا اضافہ کیا ۔ 187 کے مجموعی اسکور پر اسمتھ 38 رنز ابناکر چل دئیے۔ ٹریوس ہیڈ 10 رنز کے مہمان ٹھہرے۔
ایلکس کیری اور مچل مارش نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں 85 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی ۔ کیری 38 رنز بناکر پویلین لوٹے جبکہ مچل مارش نے 54 کی رنز کی اننگز کھیلی۔ نتھین لائن 5، جوش ہیزل ووڈ اور کپتان پیٹ کمنز صفر پر پویلین روانہ ہوئے۔ عامر جمال نے 6، آغا سلمان نے 2 ، میر حمزہ ، ساجد خان نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔
قومی ٹیم نے دوسری اننگز کا آغاز کیا تو عبداللہ شفیق ایک با رپھرصفر پر آوٹ ہوگئے۔ کپتان شان مسعود گولڈن ڈک کا شکار ہوئے۔
تیسری وکٹ کی شراکت میں بابراعظم اور صائم ایوب نے 55 رنز کی شراکت داری قائم کی ۔ صائم ایوب 33 اور بابراعظم 23 رنز بنا سکے۔
جوش ہیزل ووڈ نے ایک اوور میں سعود شکیل، ساجد خان اور آغا سلمان کو آوٹ کیا۔ محمد رضوان 6 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔ جوش ہیزل ووڈ نے 4 نتھین لائن، اسٹارک ، ہیڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
Comments are closed.