امریکی ڈپٹی وزیرخارجہ وینڈی شرمین سے وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے ملاقات کی ہے جس میں پاک امریکا تعلقات کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ے کہ ڈپٹی وزیرخارجہ وینڈی شرمین سے پاکستانی وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے واشنگٹن میں ملاقات کی، جس میں امریکی ڈپٹی وزیرخارجہ نے امریکا اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کی 75 سالگرہ کا ذکر کیا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امریکی ڈپٹی وزیر خارجہ وینڈی شرمین نے کہا کہ اقتصادی اور صنعتی تعلقات اور صحت کے شعبے میں تعاون بڑھا کر امریکا اورپاکستان کے درمیان تعلقات کے فروغ کا مشترکہ ہدف حاصل کیا جا سکتا ہے۔
نیڈپرائس کے مطابق وینڈی شرمین اور ایمبیسڈر طارق فاطمی نے افغانستان اور علاقائی استحکام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جب کہ ملاقات میں یوکرین پر روسی حملے کے نتیجے میں غذائی تحفظ کے حوالے سے پاکستان سمیت دنیا پر پڑنے والے تباہ کن اثرات پر بھی بات چیت کی گی۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں امریکی ڈپٹی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے اور دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی 75 سالگرہ منانے کے لئے مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔
Comments are closed.