افغان سرزمین سےدہشتگردوں کا پاکستانی چیک پوسٹ پرحملہ، پاک فوج2 جوان شہید

امن دشمنوں نے ایک بار پھر افغان سرزمین استعمال کرتے ہوئے پاکستانی چیک پوسٹ پر حملہ کیا ہے، ملک کے دفاع کیلئے دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے پاک فوج کے دو جوان جام شہادت نوش کر گئے۔

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک افغان انٹرنیشنل بارڈر پر دہشت گردوں نے افغانستان سے شمالی وزیرستان کے علاقے دواتوئی میں فوجی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی، پاک فوج کی طرف سے فوری اور مؤثرجواب دیا گیا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے ساتھ لڑتے ہوئے پاک فوج کے حولدار سلیم اور لانس نائیک پرویز شہید ہوگئے، آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان بار بارافغانستان کو مؤثر بارڈر کنٹرول کیلئے کہہ رہا ہے، ساتھ ہی پاکستان کیخلاف افغان سرزمین دہشت گردی کیلئے استعمال ہونے پر شدید احتجاج بھی کیا گیا ہے۔

Comments are closed.