سیکیورٹی فورسزکا بلوچستان میں آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک

 اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں آپریشن ، چھ دہشتگرد ہلاک کر دئیے گئے ۔ پاک فوج کا سپاہی نثاربھی جام شہادت نوش کر گیا، دہشتگردوں کے قبضے سے باری مقداد میں اسلحہ اورگولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیاہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے سبی نے نواحی علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، محاصرے پر دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی ، سیکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ سے بی این اے کے 6 دہشت گرد مارے گئے۔ ہلاک دہشت گردوں میں نصیب اللہ بنگلزئی، پیرجان اور رکئی کلوہی شامل ہیں۔

 ترجمان پاک فوج کے مطابق یہ دہشتگرد سبی اور گردونواح میں سکیورٹی فورسز پر حملوں اور 20 جنوری کو انارکلی لاہور میں ہونیوالے دھماکے میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سپاہی نثار بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگیا جبکہ دو اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

Comments are closed.