دہشتگردوں کے خلاف آپریشن، 5دہشتگرد ہلاک،میجر سمیت 2 جوان شہید

 راولپنڈی :سیکیورٹی فورسز نے بلو چستان ژوب کے علاقے سمبازہ میں خفیہ اطلاع پر بھرپور آپریشن کیا ہے ،آپریشن کے نتیجے میں پانچ دہشتگرد ہلاک کر دئیےگئے جبکہ پاک فوج کے میجر سمیت دو جوان جام شہادت نوش کر گئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطا بق آپریشن کی قیادت کرنے والے شہید میجر سید علی رضا شاہ کا تعلق سرگودھا سے جبکہ 38 سالہ شہیدحوالدار نثار احمد کا تعلق وہاڑی سے ہے ۔ علاقے میں دیگر دہشت گردوں کوختم کرنے کے لیے سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے ۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز بہادر جوانوں کی مقروض اور ان پر فخر کرتی ہیں ، مادر وطن کے لیے ان کی بہادری اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان جوانوں کی قربانیاں دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ کے لیے ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

Comments are closed.