پاک فوج کا شمالی وزیرستان میں آپریشن،کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک  

شمالی وزیر ستان میں سیکیورٹی فورسز نے میر علی میں آپریشن کرتے ہوئے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں انٹیلی جنس کی بنیاد پرآپریشن کیا،آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد دہشت گرد کمانڈر راہزیب کھورے سمیت 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ بھتہ خوری اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔ کارروائی کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

Comments are closed.