کرکٹ شائقین کے لیے افسوسناک خبر،ٹیسٹ کرکٹرعابد علی دل کے عارضے میں مبتلا

 لاہور: قومی ٹیسٹ کرکٹر عابد علی دل کے عارضے میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاکہ عابد علی کو ایکیوٹ کرونری سینڈروم کی تشخیص ہوئی ہے، ماہر امراض قلب نے ان کے علاج کی نگرانی شروع کردی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا کہ مکمل علاج کے لیے ماہر امراض قلب سے مکمل رابطے میں ہیں اور اس وقت کرکٹر کی حالت بہتر ہے۔

قبل ازیں کراچی کے یو بی ایل گراؤنڈ پر سینٹرل پنجاب ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹیسٹ اوپنرعابد علی کو دوران میچ سینے اور بائیں کندھے میں تکلیف ہوئی جس کے بعد انھیں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں کرکٹر کے ضروری ٹیسٹ کئے گئے۔پی سی بی ترجمان کا کہنا تھا کہ عابد علی کی حالت خطرے سے باہر ہے ، توقع ہے کہ انہیں جلد ہسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔

 عابد علی نے ٹیسٹ کرکٹ میں پا کستان کے لیے اب تک بہترین بلے بازی کرتے ہوئے کئی اہم میچز جتوائے ، پاکستان ا ور بنگلہ دیش کے خلاف حالیہ ٹیسٹ میں انہیں مین آف سیریز کے ایوارڈ سے نوازا گیاتھا۔

 عابد علی نے ونڈے ڈیبیو32 سال کی عمر میں مارچ 2019 میں دبئی میں آسٹریلیا کے خلاف جبکہ اور ٹیسٹ ڈیبیو دسمبر 2019 میں راولپنڈی میں سری لنکاکے خلاف کیا۔ وہ اب تک 16 ٹیسٹ میچز کی 26 اننگز میں 49.17 کی اوسط سے 1180 رنز بن چکے ہیں جس میں 4 سنچریاں ،3 نصف سنچریاں اور 1 ڈبل سنچری شامل ہے۔ ان کا بہترین ٹیسٹ اسکور 215 رنزہے۔عابد علی نے 6 ایک روزہ میچز بھی کھیلے جن میں انہوں نے 39 کی اوسط سے 234 رنز بنا ئے جس میں 1 سنچری اور 1 نصف سنچری شامل ہے ۔ ان کا سب سے زیادہ ون ڈے اسکور 112 رنز ہے۔

 

Comments are closed.