آرمی چیف کی تعیناتی پسند ناپسند پر نہیں آئین اور قانون کے مطابق میرٹ پر ہوگی، شیخ رشید

لندن میں استخارہ کی میٹنگ سات روزہ میں بدل گئی ہے ۔ ایف آئی آر نہیں کٹ رہی پوسٹ مارٹم کی رپورٹ نہیں مل رہی ہے۔ وزرا دفترنہیں جارہے ہیں۔ راولپنڈی پہنچنے پرعمران خان کاتاریخی استقبال کروں گا۔ اگلے  15 دن اہم ہیں اس لئے 30 نومبر تک ٹی وی پر نہیں بلکہ ٹویٹرپرشفٹ ہوگیا ہوں، شیخ رشید کا ٹویٹ

اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ لندن میں استخارہ کی میٹنگ 7روزہ چلہ میں بدل گئی ہے۔ ایف آئی آر نہیں کٹ رہی پوسٹمارٹم کی رپورٹ نہیں مل رہی۔ تعیناتی پسند ناپسند پر نہیں آئین اور قانون کے مطابق میرٹ پر ہوگی۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ لندن میں استخارہ کی میٹنگ سات روزہ میں بدل گئی ہے۔ ایف آئی آر نہیں کٹ رہی پوسمارٹم کی رپورٹ نہیں مل رہی ہے۔ وزرا دفترنہیں جارہے ہیں۔ حکومت ٹھپ ہوگئی ہے۔ تعیناتی پسند نہ پسندپرنہیں بلکہ  آئین اورقانون کےمطابق میرٹ پرہوگی۔

شیخ رشید نے کہا کہ راولپنڈی میں بچیوں کے50سکول کالج اور5یونیورسٹیاں بنائی ہیں۔پاکستان کا نوجوان گونگا بہرہ نہیں رہا ہے۔غریب کونہ پیناڈول مل رہی ہےنہ انسولین،  مفرورملزم لندن میں بیٹھے ہوئے ہیں اور اہم فیصلوں کےنام پرقوم کامذاق اُڑارہےہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ راولپنڈی پہنچنےپرعمران خان کاتاریخی استقبال کروں گا۔ اگلے  15 دن اہم ہیں اس لیے 30 نومبر تک ٹی وی پر نہیں بلکہ ٹویٹرپرشفٹ ہوگیا ہوں۔

Comments are closed.