اتحادی جماعتوں کی حکومت اگلے عام انتخابات تک بہتری لانے کی خواہاں ہے، اسحاق ڈار
پاکستان معاشی دلدل میں ہے۔ انشا اللہ اس دلدل سے نکل جائیں گے۔ قوم کی بدقسمتی ہے کہ سال 2018 کے پانچ سال بعد ہم کہاں کھڑے ہیں۔ اس کی پوری طرح تحقیقات اور احتساب ہونا چاہیے۔ پاکستان کی معاشی ترقی اللہ کے ذمے ہے، اسحاق ڈار کا تقریب سے خطاب
اسلام آباد : وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ گزشتہ پانچ سال دوران پاکستان کی معیشت تباہ کی گئی مگر اتحادی جماعتوں کی حکومت اگلے عام انتخابات تک بہتری لانے کی خواہاں ہے۔ پاکستان کی معاشی ترقی اللہ کے ذمے ہے ۔
اسلام آباد میں گرین لائن ٹرین کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان معاشی دلدل میں ہے۔ انشا اللہ اس دلدل سے نکل جائیں گے۔ قوم کی بدقسمتی ہے کہ سال 2018 کے پانچ سال بعد ہم کہاں کھڑے ہیں۔ اس کی پوری طرح تحقیقات اور احتساب ہونا چاہیے۔ پاکستان کی معاشی ترقی اللہ کے ذمے ہے۔
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہم نے اپنے محدود وسائل سے ریلوے آپریشن کو چلا دیا ہے اور ہماری کوشش ہو گی کہ مسافروں کو ہر سہولت دی جائے۔ ہمیں پنشنز اور تنخواہوں کیلئے سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ ڈیڑھ ماہ ریلوے آپریشن رکا رہا جس سے ریونیو کا نقصان ہوا۔
Comments are closed.